بھٹکل :26؍ فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے مختلف دیہات کائی کنی بستی ، بینگرے اور شرالی میں بہت ہی ضروری سڑک تعمیرات کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنگ بنیاد رکھا۔
کائی کنی حدود کے بستی کراس سے لےکر دیوی کان اترکوپا کے درمیان سڑک تعمیر کے لئے 1.40کروڑ روپئے منظور ہوئےہیں۔ بینگرے حدود کے یکشی منے سے المنے تک کے روڈ کےلئے 1کروڑ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے تو شرالی کے الویکوڑی سرکل سے سنبھاوی تک منتخب حصوں میں سڑک تعمیر کےلئے ایک کروڑ روپئے منظور ہونےکی جانکاری رکن اسمبلی نےپریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔ ان تینوں مقامات پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سڑک تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر شرالی کےالویکوڑی میں راما موگیر، بھاسکر دئیمنے اور اُدئیے دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔
